بگ بیش لیگ: سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم محض 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی

بگ بیش لیگ: سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم محض 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم محض 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کو 140 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی پوری ٹیم صرف 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے یہ میچ 124 رنز سے جیت لیا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہینری تھورٹن نے 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کسی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ سڈنی تھنڈرز کی ٹیم پاور پلے کے اندر ہی 5.5 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں آج تک کوئی ٹیم پاور پلے کے اندر آل آؤٹ نہیں ہوئی تھی۔ سڈنی تھنڈرز کی ٹیم میں ایلکس ہیلز ، رائیلی روسو اور کرس گرین جیسے اچھے کھلاڑی موجود تھے لیکن وہ بھی کچھ نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا کم ترین اسکور 21 تھا جو ترکیہ نے 2019 میں چیک ری پبلک کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔