ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں 5 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچے کی لاش سرسوں کی فصل میں پھینک کر فرار ہوگئے،مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تھانہ باہلک میں واقعے کا مقدمہ تین بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تین بھائی وقاص، پنے خان،لابی نے 5 سالہ حذیفہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔ملزمان نے لاش کھیتوں میں دبا دی تھی۔تینوں بھائیوں کے خلاف قتل، زیادتی، لاش کی بےحرمتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔