ویب ڈیسک: نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شادمان میں نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو شادمان پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم 17 سالہ عروج فاطمہ کو ورغلا کر شادمان مارکیٹ میں واقع ہوٹل لے گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کے بعد فرار ہو گیا تھا،متاثرہ لڑکی لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے ایس ایچ او و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔