لاہور: نجی یونیورسٹی کےہاسٹل سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور: نجی یونیورسٹی کےہاسٹل سے نوجوان کی لاش برآمد

پبلک نیوز : لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نجی جامعہ کے ہاسٹل سے 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ نوجوان کی لاش کمرے کے واش روم سے ملی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات نہيں۔ واقعہ بظاہر خودکشی یا نشے کی زیادتی کا نہیں لگتا۔پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کروائی تھی تاہم ورثاء نے پولیس کارروائی اور لاش کا پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے جبکہ متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ نوجوان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نہانےکے دوران گیزر چل رہا تھا اور گیزر کی گیس جمع ہونے سے موت واقع ہوئی۔نوجوان ارسلان لاہور میں نجی یونیورسٹی میں بی ایس آئی ٹی فرسٹ سمسٹر کا طالب علم تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔