پبلک نیوز : تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیے۔ پی ٹی آئی کے فرید رحمان کی جانب سے یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکرنہیں کیا اس لیے یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اُترتے۔دراخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں۔ استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔.واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.