نیند کی کونسی بیماری گلوکار بپی لہری کی موت کا سبب بنی؟

نیند کی کونسی بیماری گلوکار بپی لہری کی موت کا سبب بنی؟
مشہور فلمی موسیقار بپی لہری 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی موت کی وجہ OSA (اوبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا ) بتائی گئی ہے جو کہ نیند کی خرابی کی بیماری ہے۔بپی لہری نے منگل کی رات 11:45 بجے ممبئی کے کرٹیکیئر ہسپتال میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے کہا، "بپی لہری او ایس اے (اوبسٹرکٹیو سلیپ اپنیا اور چیسٹ انفیکشن میں مبتلا تھے۔ وہ 29 دن تک جوہو کے کرٹیکیئر ہسپتال میں داخل رہے، ان کی صحت ٹھیک ہو گئی تھی اور انہیں 15 فروری کو ڈسچارج کر دیا گیا۔" لیکن ایک دن بعد ازاں ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی اور انہیں تشویشناک حالت میں دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں رات 11 بج کر 45 منٹ پر ان کی موت واقع ہوگئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، "وہ گزشتہ سال کووِڈ سے متاثر ہوئے تھے۔ انہیں پچھلے ایک سال سے او ایس اے تھا۔ اس سے پہلے وہ کئی بار علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ہر بار ان کی صحت میں بہتری آئی تھی۔" Obstructive Sleep Apnea (OSA) کا کیا مطلب ہے؟ نیند کے دوران دم گھنٹے کی شکایت درحیقیقت سلیپ اپنیا نامی بیماری کی نشانی ہے جس میں آکسیجن کم ہوجاتی ہے. اپنیا ایسی بیماری ہے جس سے اکثر لوگ واقف ہی نہیں ہیں اور نہ ابھی تک اس بیماری کوئی علاج دریافت ہوسکا ہے لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کےلیے ورزش کرائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں سلیپ اپنیا نامی بیماری کے 1 ارب کے قریب لوگ اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں جس میں گلے کے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور جب مریض سونے لیٹتا ہے تو اس سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سلیپ اپنیا نامی بیماری دل پر اثرات ڈالتی ہے جس کے نتیجے میں فالج کے خدشات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پانپنا اور تیزی سے سانس لینا بھی سلیپ اپنیا کے خدشات بڑھا دیتا ہے۔اس مسئلے کی روک تھام کے لیے کوئی بہتر طریقہ کار تو موجود نہیں مگر سونے کا ایک وقت طے کرکے اور آرام دہ ماحول میں نیند سے اس کا امکان کم کیا جاسکتا ہے۔ ذہنی تناﺅ میں کمی لانا اور کیفین یا چائے اور کافی کا کم استعمال بھی اس حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News