ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021ء میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔