وائی ​​فائی کا کنکشن کاٹنے پر لڑکے نے اپنی ماں، باپ اور چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

وائی ​​فائی کا کنکشن کاٹنے پر لڑکے نے اپنی ماں، باپ اور چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا
میڈرڈ: اسپین میں 15 سالہ لڑکے نے وائی فائی کنکشن کاٹنے پر غصے میں اپنی ماں، باپ اور چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہی نہیں وہ تین دن تک ان کی لاشوں کے ساتھ گھر میں بند رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسپین کے شہر ایلش میں تہرے قتل کو انجام دینے والےلڑکے نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کو گزشتہ جمعہ کو تحویل میں لیا گیا تھا۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق بچے کی والدہ نے اسکول میں خراب نمبر حاصل کرنے اور گھر کے کاموں میں مدد نہ کرنے پر اس کا وائی فائی کنکشن منقطع کر دیا تھا۔اس پر مشتعل ہو کر بچے نے اپنی ماں، باپ اور 10 سالہ بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ تین دن تک لاشوں کے ساتھ گھر میں بیٹھا رہا اور پھر اپنے رشتہ داروں کو واقعے کی اطلاع دی۔ بعدازاں لڑکے نے تھانے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ فی الحال وہ حراست میں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس کیس کے انکشاف کے بعد تہرے قتل کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ نابالغ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ وائی ​​فائی کنکشن کٹ جانے کی وجہ سے وہ ناراض تھا۔

Watch Live Public News