اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر مملکت فرخ حبیب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی کو 15 روز میں آئی ایس ایف باڈیز تقرری کے لئے اسڑکچر اورموثر ممبر شپ میکنزم تجویز کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ کمیٹی کو ٹاسک مکمل کرنے کے لئے 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے۔ فرخ حبیب آئی ایس ایف کوفعال بنانے اور منظم انداز میں چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔