ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پر اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس میں 1147 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ 100 انڈیکس 59 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انڈیکس 61 ہزار 20 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 31 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 77 کے حصص میں تیزی جبکہ 238 میں مندی ہوئی۔