(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے بڑھنے لگے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ایک طرف جے یو آئی سے رابطہ ہےتو دوسری جانب پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سخت موقف بدلتے ہوئے سیاسی مصالحت کی جانب بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ عامر ڈوگر کی اسپیکر ہاؤس میں راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں باپ پارٹی کے صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔