عمران خان قومی لیڈر ہیں، ہم بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں: فواد چوہدری

عمران خان قومی لیڈر ہیں، ہم بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ عوام کو اچھے علاج سے غرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک نجی سیکٹر آگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے۔ اچھے اسپتال بنیں گے تو یہ عوام کیلئے فائدہ ہے۔ امیر لوگ پاکستان میں نہیں باہر جاکر علاج کررہے ہیں۔ نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صحت انصاف کارڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا۔ تمام پریس کلبوں کے ممبران کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں۔ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک علاج ہو سکتا ہے۔ سوالات سے نہیں گھبرانا چاہیے۔ حماد اظہراور پرویزخٹک کے درمیان کوئی بحث نہیں ہوئی۔ پیپلزپارٹی گئی تو گیس پر گردشی قرضہ نہیں تھا۔ عمران خان کے علاوہ کوئی قومی لیڈر نہیں ہے۔ ہم آپ کو دکھائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑتے ہیں۔ الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا اور گھوڑا بھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔