شمالی وزیرستان (پبلک نیوز) تحصیل میرعلی کے گورنمٹ ڈگری کالج میں دوران پرچہ پولیس کی فائرنگ، دو طلبا زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی میں پولیس کی فائرنگ دو طلباء زحمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی قدرت اللہ اور ایس ایچ او آصف نیازی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء اور پولیس آفیسر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ جن میں طے پایا کہ جس نے فائرنگ کی ہے اس پر FIR درج ہو گی۔ پولیس کالج کے اندر کسی قسم کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی۔ پولیس گیٹ پر سکیورٹی کا کام انجام دے گی۔ زحمی طلبا کا علاج اور کمپینسشن حکومت کی ذمہ ہو گا۔