صحافی ارشاد بھٹی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر کی اصل حقیقت

صحافی ارشاد بھٹی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر کی اصل حقیقت
لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی کچھ تصاویر وائرل ہیں، جن کو بنیاد بنا کر ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اور ان کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے جب ارشاد بھٹی کی ٹیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصاویر سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے نئے سوشل میڈیا پروگرام "دودھ پتی ود سما اینڈ بھٹی" کے پرومو شوٹ کے دوران بنائی گئی ہیں۔ پرومو شوٹ کے دوران ارشاد بھٹی کی اپنی ساتھی اینکر کے ساتھ بنائی گئی تصاویر کو غلط رنگ دے کر ان کے خلاف پراپگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ارشاد بھٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے پروگرام کو تیار کرنے والی ٹیم نے مزید تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے یوٹیوب چینل 5 جولائی کو بنا جبکہ اس پر پہلی ویڈیو 6 جولائی کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں نئے سوشل میڈیا پروگرام کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔