2ججز کی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت،2رضامند

2ججز کی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت،2رضامند
کیپشن: 2ججز کی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت،2رضامند

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری معاملہ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تجویز کردہ 2 ریٹائرڈ جج نے معزرت کرلی جبکہ 2ججز نے رضامندی ظاہرکردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج کیلئے رضامندی ظاہر کردی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے ایڈہاک جج نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو باقائدہ خط لکھ کراپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے دوبارہ ایڈہاک جج بنائے جانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا۔

خط کا متن کے مطابق میں نے 2007 میں وژن ہیلتھ فاونڈیشن قائم کیا تھا،میں اپنی خدمات معزور ضرورت مند افراد کیلئے دینا چاہتا ہوں ، سپریم کورٹ کے تمام ممبران کا احترام کرتا ہوں،یقین ہے کہ سپریم کورٹ انصاف اور دیانت کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھے گی ۔

ذرائع جسٹس میاں خیل  نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن نے منظوری دی تو بطور ایڈہاک جج خدمات سرانجام دونگا،کمیشن کی منظوری پر مسابقتی اپیلیٹ ٹربیونل سےمستعفی ہوجاونگا۔

ذرائع جسٹس طارق مسعود نے کہا ہے کہ کمیںشن نے منظوری دی تو انصاف فراہمی کیلئے خدمات پیش کرونگا۔

Watch Live Public News