سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی، عمرایوب کا اہم بیان آگیا

سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی، عمرایوب کا اہم بیان آگیا
کیپشن: Umer Ayub Khan's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کا سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی پر ردعمل،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ایڈہاک ججز کی تقرری کی نئی چال بینچ کو ’فکس‘ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا سپریم کورٹ میں 56 ہزار مقدمات اس وقت زیرِ التوا ہیں،ایڈہاک ججز کی بڑھتے ہوئے زیر التوا مقدمات کے تناظر میں تقرری محض ایک بہانہ ہے جبکہ ہدف دراصل کچھ اور ہے۔

مجوزہ ایڈہاک ججز اگر ایک مثبت مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خود اس پیشکش کو مسترد کر دینا چاہیے،بصورتِ دیگر قوم انہیں ’ربڑ سٹیمپ‘ کے نام سے یاد رکھے گی۔

Watch Live Public News