ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخم آنے کی وجہ سے ضائع ہونے کا خدشہ ہے.

وزیراطلاعات برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کیجانب سے حملہ کے باعث انکی بائیں آنکھ کا کار نیا ( Cornea ) زخمی ہوگیا ہے یہ کیسے لوگ ہے جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہے۔ خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کو ئی خیال نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ن لیگ نے قومی اسمبلی کو تن سازی کا اکھاڑا بنایا، مریم صفدر گروپ شہبازشریف کی تقریر سننا نہیں چاہتا تھا تو باہر چلا جاتا، ہلڑبازی کرا کے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو متاثر کیا گیا.

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ریکارڈ تک رسائی دی جائے،الیکشن کمیشن ن لیگ، پی پی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے،ریکارڈ کی آڈیٹر کے ذریعے جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے، پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن رکاوٹ پیدا کرتی ہے، انہوں نے کہا اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو بلایا نہ پیپلزپارٹی کو، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے تمام جماعتوں کی اسکروٹنی شفافیت سے ہو، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انتخابات میں شفافیت کیلئے ضروری ہیں. دھاندلی کے خاتمے کاواحد حل الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔