لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی رکن کی گاڑی کو ٹکر مار دی

لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی رکن کی گاڑی کو ٹکر مار دی
اسلام آباد (پبلک نیوز) ن لیگ پارلیمنٹ کا غصہ حکومتی اراکین کی گاڑیوں پر نکالنے لگی۔ لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کی گاڑی کو ٹکر مار دی.حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تیسرا وفاقی بجٹ پیش کر دیا ہے۔ بجٹ پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس دوسرے روز بھی بغیر مکمل ہوئے معطل کر دیا گیا۔ جس کی وجہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری ہے۔ لیگی ایم این اے اقبال بوسال نے میری گاڑی کو ٹکر ماری۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ ن لیگی اپنا غصہ ہماری گاڑیوں پر نکال رہے ہیں۔ میرے ڈرائیور نے گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ پوچھی تو اسے جھاڑ پلا دی۔ اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔