قومی اسمبلی: اپوزیشن کی پھینکی بوتل سے حکومتی رکن زخمی

قومی اسمبلی: اپوزیشن کی پھینکی بوتل سے حکومتی رکن زخمی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گرمی نے اپنے اثرات ہر طرف دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔ گزشتہ پی ایس ایل کے میچ میں سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کے مابین گرما گرمی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اسمبلی ارکان طیش میں آ گئے۔گزشتہ روز حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نہ صرف تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا بلکہ معاون خصوصی وزیر اعظم علی نواز اعوان اور لیگی رکن شیخ روحیل اصغر کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اس دوران علی نواز اعوان نے شیخ روحیل اصغر کو بجٹ دستاویز بھی ماری۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بھی کچھ لگنے سے وہ زخمی ہو گئی۔ اس چیز پر حکومتی ارکان نے کافی واویلہ بھی کیا اور اپوزیشن کو اس کا مورد الزام بھی ٹھہرایا جبکہ حکومتی ارکان کی جانب سے ایوان میں ہلڑ بازی اور سٹیاں بھی بجائی گئیں۔کل یہ سارا معاملہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران پیش آیا۔ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ آج اجلاس جب شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف نے تقریر شروع کی۔ اس دوران گزشتہ دن والا معاملہ پھر شروع ہو گیا۔گزشتہ بجٹ دستاویز ایک دوسرے پر پھینکی جا رہی تھیں جبکہ آج بات بوتلوں پر پہنچ گئی۔ تقریر کے شروع ہوتے ہی شور شرابہ شروع ہوا اور سینیٹائزر کی بوتلیں پھینکی گئیں۔ بوتل اپوزیشن رکن نے پھینکی اور حکومتی رکن اسمبلی اکرم چیمہ اس کا نشانہ بنے۔ اکرم چیمہ کی آنکھ پر بوتل لگنے سے وہ زخمی ہو گئے۔ اس ہنگامہ آرائی اور بدمزگی کو دیکھتے ہوئے ایوان کے سربراہ اسد قیصر نے اجلاس پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کیا جبکہ دوبارہ آ کر انھوں نے اجلاس کو کل دن بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔