عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے مارے:مریم نواز

عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے مارے:مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے مارے، ملک کو اس نہج پر عمران خان لے کر آیا، شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں اپنی طرف سے ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزراء اعتراف جرم کرتے ہوئے بتارہے ہیں کہ عمران خان جاتے جاتے معاشی بارودی سرنگیں بچھاکر گیا ہے، اور آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معاشی بربادی کی، 3 سال تک تو پتہ ہی نہیں تھا کہ معیشت کیسے چلانی ہے۔ جاتے جاتے معیشت گروی رکھ گیا. ان کا کہنا تھا اگر جعلی سازش اور خط والا معاملہ سیاسی معاملہ تھا تو وہ اس سازشی خط والے معاملے کو این سی ایس کی میٹنگ میں کیوں لے کر گئے . مریم نوازشریف نےکہاکہ نوازشریف صاحب نے بڑے دل کامظاہرہ کیاہےاور یہ پہلی دفعہ نہیں بلکہ اس سےپہلے بینظیر بھٹو مرحومہ کے حادثے کےوقت بھی میاں صاحب سب سے پہلےوہاں پہنچےاور 2013 میں عمران خان کےطوفانِ بدتمیزی کےباوجود جب وہ کنٹینر سے گرا تو میاں صاحب نے اپنی الیکشن کمپین ملتوی کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کوئی سیاسی بات نہیں کر رہے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کوئی سیاسی بات نہیں کر رہے، وہ حقائق پر بات کررہے ہیں، عمران خان نے اپنی سیاست کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی اداروں کو داؤ پر لگا دیا ہے، قوم سمجھ چکی ہے کہ وہ فراڈ تھا، اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ووٹ کو عزت دو میرا آج بھی یہ بیانیہ ہے اور کل بھی رہے گا. ان کا کہنا تھا کہ کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا ریاست پوری قوت سے روکے گی، پاکستان اگلے سال مقررہ وقت پر الیکشن کی طرف جائے گا، عمران خان کی جماعت کے مقابلے کیلئے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔شہباز شریف حکومت نے اپنی طرف سے ایک ٹیکس نہیں لگایا.یہ وہی معاہدہ ہے جو عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا، مشرف سے متعلق نوازشریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹوئٹ کی تھی، اور کہا کہ مجھ پر یا میرے خاندان پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے، 2 بار عمرقید کی سزا سنائی، اٹک قلعہ میں ڈالا، دادا کا انتقال ہوا، ایسی ٹوئٹ کیلئے بہت بڑے دل کی ضرورت ہے۔ مشرف نہ چل سکتا ہے، نہ اٹھ سکتا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔