ڈالر 207 روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا

ڈالر 207 روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا
کراچی : روپے کےمقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی آج بھی جاری رہی، امریکی کرنسی 207 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر 207 روپے 67 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق معاملات کو ترتیب دینے کی فوری ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال ہے سٹے بازوں کے لئے سود مند ہے۔ افواہوں کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں‌تیزی: دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، 100 انڈیکس میں 291 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 41 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر میں 7 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا، کاروبار میں صفر اعشاریہ 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 80ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔