نواب شاہ: مہنگائی سے تنگ شہریوں نے رکشوں کو آگ لگا دی

نواب شاہ: مہنگائی سے تنگ شہریوں نے رکشوں کو آگ لگا دی
پبلک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے سے پریشان شہریوں نے رکشوں کو آگ لگا. شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں زہر دے دے اب مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں، شہریوں کا پریس کلب کے باہر شدید احتجاج ، حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لے شہریوں کا مطالبہ. حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا جس کے خلاف شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے رکشوں کو آگ لگا دی. شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت غریب کو مار دے مہنگائی خود ہی ختم ہو جائے گی ، احتجاج میں شریک افراد مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے. شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری طور واپس لیا جائے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔