اسلام آباد: سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کرادی گئی ہے ، پولیس نے ا س معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اعظم خان کے بھتیجے محمد سعید خان نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے انکل اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، تب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہو گا۔