کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: کہیں دھوپ کہیں بارش،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: ملک کے  بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ گوجرانولہ 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور 45 ، دادو، اٹک 44،لاہور ،اسلام آباد 43،ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد 42، کراچی 38،کوئٹہ 37 اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News