ویب ڈیسک: وادی کاغان کے دروازے بالاکوٹ میں سردی نے دستک دینی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ سمیت وادی کاغان میں بوندا باندی اور موسم ابر آلود ہے جبکہ ناران میں بارش شروع ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز سے بابو سر ٹاپ اور بیسر میں ہلکی برفباری جاری ہے۔ بابو سر ٹاپ پر سیاحوں کی آمد جاری ہے جو کہ برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔