(ویب ڈیسک ) راولپنڈی کی ایک منڈی میں1 کروڑ روپے کے دھماکا بیل نے دھوم مچا دی ہے۔
ملک بھر کی طرح راولپنڈی کی مویشی منڈیوں میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور موجود ہیں، موٹے تگڑے، لمبے اور چھوٹے مختلف اقسام کے جانور خریداروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
راولپنڈی کی منڈی میں آئے 1 کروڑ روپے کے "دھماکا بیل" نے دھوم مچا رکھی ہے۔لوگ دور دراز سے آکر بیل کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں اور سیلفیاں لے رہے ہیں۔
راولپنڈی کی ہی ایک منڈی میں "دلکش " نامی بیل کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ جبکہ مالک کا کہنا ہے کہ وہ 20 لاکھ تک فائنل سودے کیلئے تیار ہے۔