ویب ڈیسک: فیصل آباد میں لین دین کے تنازعہ پر سوتر منڈی میدان جنگ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق دوگروپس کے درمیان لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گروپس میں لین کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے بعد متعدد افراد مار پیٹ میں الجھ پڑے۔
دونوں گروپس کے افراد نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔ تھپڑ،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جو ہاتھ لگا دے مارا۔
سوتر منڈی انتظامیہ نے معاملہ دبا دیا جبکہ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔