لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے سٹار گلوکار علی ظفر اور ممتاز گلوکار میشا شفیع کے درمیان عدالتی کارروائی جاری ہے ٗ اس ابھی کوئی فیصلہ آیا نہیں لیکن عالمی میڈیا نے اس حوالے سے چھوٹی خبر چلائی اور پھر حیران کن طور پر بھارتی میڈیا نے اپنی روایتی صحافت کرتے ہوئے اسے توڑمروڑ کر پیش کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی کہ میشا شفیع کو عدالت نے تین سال کی سزا سنا دی ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بدنام زمانہ ڈیلی میل جس کو اکثر جھوٹی خبروں کی وجہ سے ہرجانہ بھرنا پڑتا ہے اس نے ایک خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی عدا لت نے ہتک عزت کیس میں میشا شفیع کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔ اس خبر کو بھارتی میڈیا نے زور و شور سے نشر کرنا شروع کیا جہاں پر سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو گئی۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی کسی عدالت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا ہے۔https://twitter.com/itsmeeshashafi/status/1371464072600911872حیرانی کی بات ہے کہ ڈیلی میل تو ایک طرف مگر ٹائمز آف انڈیا جیسے موقر ادارے نے بھی بغیر تصدیق کے یہ خبر نشر کردی ٗ آئی بی ٹی وی اور زی نیوز نے بھی اس خبر کو بریک کیا۔ اس حوالے سے اداکارہ میشا شفیع نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیخلاف ایک اور میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے ٗ ان سب کیلئے محبت جو میرے حق میں بولے اور انہوں نے اتحاد دکھایا۔