چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے۔ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے، پاکستان میں اس سے پہلے موجود ویکسین چین سے بطور تحفہ ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 150 ملین ڈالرز کی رقم کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے مختص کر رکھی ہے، سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہے، سائنو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔