پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16 مارچ 2021
کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی،مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار 511 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز 23 ہزار 355 ہو گئے ، 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیںچین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچے گی،ذرائع کے مطابق سائینو فارم ویکسین مرحلہ وار فراہم کی جائے گی،سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ این آئی ایچ کے پاس ہےاسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئےضلعی انتظامیہ متحرک ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسیٰ کا سیکٹر ایف سیون کا دورہ ، رات 10 بجے کے بعد کھلی تمام دکانیں بند کروا دی گئیں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل، تاجروں کو وارننگ کے ساتھ جرمانے بھی کئے گئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ن لیگ کی میزبانی میں ہوگا،ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے،حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے ، مولانا فضل الرحمٰن کی اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز بھی زیرغور آئے گی چوہدری شوگر ملز انکوائری، مریم نواز کی کرپشن کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی، ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز کے اکاؤنٹس کی 10 سالہ بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مرتب کرلیا ،منی لانڈرنگ انکوائری کو حتمی شکل دی جائے گی

Watch Live Public News