اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکرٹیک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کی اکثرجماعتوں نے استعفے دینے کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اکثر رہنماؤں نے لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کی حمایت کر دی ہے۔ محمودخان اچکزئی، امیر حیدر ہوتی، اویس نورانی، آفتاب شیر پاؤ نے استعفوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
اکثر ارکان کی رائے ہے کہ لانگ مارچ کے موقع پر قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے جائیں۔