پاکستان میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، مریم کا زرداری کو جواب

پاکستان میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، مریم کا زرداری کو جواب

لاہور (پبلک نیوز) مریم نواز کا آصف علی زرداری کو جواب۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے یہاں ہوں۔ جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔

آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہان تھا کہ نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا۔ پوری مسلم لیگ ن نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے میرے سامنے ساتھ نیب کی 150 پیشیاں پاکستان میں بھگتی ہیں۔ مجھے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ میاں صاحب میری والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے۔ جو کیسز کی حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ آپ نے جو باتیں کیں مجھے دکھ ہوا ہے۔ میں نے آپکی بیٹی سمجھ کے آپ سے گلہ کرنا اپنا حق سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفوں کے خلاف تھی۔ مسلم لیگ ن نے اتفاق رائے کے لئے آپ کی حمایت کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔