نواز شریف آئیگا نہ پی پی کے استعفے، پی ڈی ایم اجلاس ختم

نواز شریف آئیگا نہ پی پی کے استعفے، پی ڈی ایم اجلاس ختم

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومںٹ ( پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو واپس بلانے سے جبکہ پی پی پی نے استعفے دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر مولانا عبدالغفورحیدری کو ہرانے کا حساب مانگ لیا۔

پیپلز پارٹی پارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے معاملے پر ڈٹ گئی۔ سربراہی اجلاس میں شریک دیگر جماعتوں نے دو ٹوک مؤقف دیا ہے کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں ہوسکتا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔