جنت مرزا کی پہلی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی “ کا پوسٹر جاری

جنت مرزا کی پہلی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی “ کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی سٹار جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر منظر عام پر آ گیا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاک سٹار نے پہلے سوشل میڈیا میں شہرت حاصل کی جس کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔ ان کی فلم " تیرے باجرے دی راکھی" پنجابی زبان میں ہے، پاکستان کے ہدایتکار سید نور کی اس فلم میں اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی سمیت دیگر کئی فلمی ستارے موجود ہیں۔

تیرے باجرے دی راکھی کا پوسٹر سامنے آ گیا ہے، فلم اس سال عبد الفطر پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔