اسلام آباد: سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا سےمتعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی نظرآرہی ہے۔اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی،جبکہ ملک میں 70فیصد افرادکی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان کے کورونا وائرس کو ہینڈل کرنے کے طریقے کو پوری دنیا نے بھرپورانداز میں سراہا ہے۔