لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے حماد اظہر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے پندرہ مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔، سکیورٹی تھریٹس کے ساتھ ساتھ مردم شماری اور کرکٹ میچز بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان ایک تاریخی مقام ہے، مینار پاکستان پر کسی بھی جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔