اسلاموفوبیا سےنمٹنے کیلئےاقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور

اسلاموفوبیا سےنمٹنے کیلئےاقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور
کیپشن: اسلاموفوبیا سےنمٹنے کیلئےاقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور

پبلک نیوز: اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستانی قراردادمنظور کرلی گئی۔

قرارداد اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نےپیش کی، قرارداد میں اسلامو فوبیا کےتناظر میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے خاتمے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 قراردادمیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سےاسلاموفوبیا سےنمٹنے کےلیےخصوصی ایلچی مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، قرارداد میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلیےاقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

قراردادکو 113ووٹوں سےمنظور کرلیا گیا،اسکی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا، بھارت سمیت 44 ممالک غیر حاضر ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔