سکوئڈ گیمز کے مشہور اداکار کو جنسی ہراسانی کے الزام میں سزا سنادی گئی

سکوئڈ گیمز کے مشہور اداکار کو جنسی ہراسانی کے الزام میں سزا سنادی گئی
کیپشن: The famous Squid Games actor was convicted for sexual harassment

ویب ڈیسک: سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی کامیاب سائنس فکشن سیریز ’سکوئڈ گیم‘ کے پہلے سیزن کے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار او پیونگ سو کو جمعے کو جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ تاہم سزا کو معطل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت کے عہدے دار نے ٹیلی فون پر بتایا کہ سوون ڈسٹرکٹ کورٹ کی سیونگنم شاخ نے او کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی اور اسے دو سال کے لیے معطل کر دیا۔

عدالت نے اداکار کو 40 گھنٹے تک جنسی تشدد کے رجحان کے علاج کے پروگرام میں شامل ہونے کی بھی ہدایت کی۔ 79 سالہ اداکار پر 2017 میں جنسی ہراسانی کے دو الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کی انہوں نے تردید کی تھی۔

جب وہ عدالت سے باہر جا رہے تھے تو او نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اداکار کے پاس اپیل کے لیے سات دن ہیں ورنہ فیصلہ برقرار رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او پر 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس سے قبل استغاثہ نے انہیں ایک سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News