دنیا کا سب سے بڑا منہ، جس میں پورا بیس بال یا میکڈانلڈ کا بڑا برگر سما سکتا ہے

دنیا کا سب سے بڑا منہ، جس میں پورا بیس بال یا میکڈانلڈ کا بڑا برگر سما سکتا ہے
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: امریکا کے ایک نوجوان آئزک جانسن  نے  گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں نام درج کرا  ہے اپنے منہ کے بڑے ہونے کی وجہ سے۔ 

 رپورٹ کے مطابق   امریکا سے تعلق رکھنے والے آئزک جانسن  کے اوپروالے  دانتوں سے نیچے کے دانتوں تک یعنی دہانے کا سائز 10.196 سینٹی میٹر (4.014 انچ)  ہے جسے دنیا کا سب سے  بڑا (مردانہ ) منہ  قراردیا گیا ہے  ہے۔ 

اسے بیس بال کے سائز کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل اس آئزک جانسن  نے 15 اپریل 2019 کو صرف 14 سال کی عمر میں بھی   دنیا کے سب سے بڑے منہ کا  ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ 

جس کی اس وقت پیمائش 9.34 سینٹی میٹر (3.67 انچ) تھی تاہم محض 7 ماہ 5 نومبر 2019 کو   یہ  ریکارڈ  ایک اور امریکی  شہری فلپ اینگس نے توڑا تھا۔  فلپ اینگس کے دہانے  کی پیمائش 9.52 سینٹی میٹر (3.75 انچ) کی گئی تھی۔

 تاہم اب 5 سال بعد آئزک جانسن نے اپنے منہ  کا سائز 0.021 سینٹی میٹر (0.008 انچ) زیادہ بڑھا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

 انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں لو شو ڈیئی ریکارڈ کے سیٹ پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی موجودگی میں یہ ریکارڈ توڑا۔

 ہنستے ہوئے آئزک جانسن کا کہنا تھا کہ میرے پاس دنیا کا سب سے بڑا منہ ہے ،  جس میں میں اپنی مٹھی فٹ کر سکتا ہوں یا ایک پورے سائز کا  بڑا مالٹا  یا  چار اسٹیک کیے ہوئے میکڈونلڈ کے چیز برگر بیک وقت اپنے منہ میں رکھ  سکتا ہوں۔

آئزک جانسن  اس وقت سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت بن چکا ہے اور اس کی ویڈیوز  کے ٹک ٹاک پر 74 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کئے ہیں