ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے سینٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ان کے تائید کنندہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی تجویز کنندہ ہیں۔
محسن نقوی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد الیکشن کمیشن سے روانہ ہوگئے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے پاس کونسا ایسا جادو ہے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن سپورٹ ساری جماعتیں کر رہی ہیں۔
محسن نقوی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بس یہ اللہ تعالی کا کرم ہے اچھی بات ہے سارے سپورٹ کر رہے ہیں۔