میکسیکو کا خوفناک 'گڑیا کا جزیرہ' جس کو دیکھ کر خوف و دہشت کی لہر بھی جسم میں دوڑئے  

میکسیکو کا خوفناک 'گڑیا کا جزیرہ' جس کو دیکھ کر خوف و دہشت کی لہر بھی جسم میں دوڑئے  
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: جی ہاں، میکسیکو سٹی میں گڑیوں کا یہ جزیرہ ہے، جو واضح وجوہات کی بنا پر سیاحوں کے لیے سب سے خوفناک مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ اگر آپ اس جگہ پر جائیں تو آپ کو مردہ درختوں اور شاخوں سے پرانی اور مسخ شدہ گڑیا لٹکتی نظر آئیں گی۔

گڑیا کے ساتھ تو بچپن کی سہانی  یادیں وابستہ ہوتی ہیں لیکن کبھی گڑیاؤں کو دیکھ کر خوف و دہشت کی لہر بھی جسم میں دوڑتی محسوس ہوتو سمجھ جائیں کہ آپ میکسیکو میں ہیں۔ 

میکسیکو سٹی کے بالکل جنوب میں گڑیاؤں کا بدنام زمانہ جزیرہ ہے، جہاں آپ کو ہزاروں کی تعداد میں بوسیدہ گڑیائیں نظر آتی ہیں ۔

روایت ہے کہ ایک صدی قبل، جزیرے کے واحد باشندے، ڈان جولیان سانتانا بیریرا، نے ایک لڑکی جو ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی کی لاش دریافت کی تو اس کے پاس اس کی گڑیا بھی پڑی تھی ۔  اس  لڑکی کی روح کو تسکین دینے کے لیے  ڈان جولیان نے گڑیوں کی نمائش شروع کی تھی ۔

 ڈان جولیان  بیررا نے جزیرے پر گڑیا کو لٹکانے کا عہد کیا  اپنی ساری زندگی کے دوران اسے جہاں  کہیں  سے بھی کوئی بھی گڑیا ملی کسی نے تحفہ میں دی یا پرانی گڑیا عطیہ کردی حتی کہ  ردی کی ٹوکری میں ملنے والی گڑیائیں بھی اس نے جزیرے پر لا کر لٹکا دیں ۔ 

اس نے اپنی ساری زندگی اس کا م کو جاری رکھا ۔ یہاں تک کہ 2001 میں اس کی اپنی لاش دریافت ہوئی عین اسی جگہ دریافت ہوئی جہاں اسے لڑکی کی لاش ملی تھی اس کی ہلاکت بھی پانی میں ڈوبنے سے ہوئی۔