ٹائٹینک سے ملنے والی سونے کی گھڑی، کف لنکس اور بینڈ ماسٹر کا بیگ نیلامی کیلئے پیش

ٹائٹینک سے ملنے والی سونے کی گھڑی، کف لنکس اور بینڈ ماسٹر کا بیگ نیلامی کیلئے پیش
سورس: ویب ڈیسک

پبلک نیوز :بدقسمت تاریخی جہاز ’’ ٹائٹینک’’ کے امیر ترین مسافر کی جیب سے ملنے والے سونے کی گھڑی، کف لنکس اور بینڈ ماسٹر کا بیگ نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق ٹائٹینک میں سوال جان جیکب ایسٹر چہارم  کو مسافروں میں امیر ترین مسافر تصور کیا جاتا ہے۔ جان جیکب کی سونے کی جیب گھڑی تباہ شدہ جہاز سے یادگاری اشیاء کی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔انگلینڈ کے ولٹ شائر میں واقع نیلام گھر ہنری ایلڈریج اینڈ سن استور میں جان جیکب کی پاکٹ واچ کے علاوہ بینڈ ماسٹر کا والیز یعنی وائلن رکھنے والا بیگ بھی نیلامی میں رکھا گیا ہے ۔

 یاد رہے وائلن کو بھی اسی نیلام گھر کے ذریعے 1.7 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا ۔

جان جیکب ایسٹر چہارم  تقریباً 1500 افراد میں سے ایک تھا جو 15 اپریل 1912 کو ٹائی ٹینک کے ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے بعد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے۔  تاہم ان  کی حاملہ بیوی میڈلین حادثے میں بچ گئی تھیں۔

جان جیکب ایسٹر چہارم   کے پاس سونے کے کف لنکس، ایک ہیرے کی انگوٹھی، رقم اور ایک جیبی  ڈائری سمیت دیگر اشیاء بھی تھیں۔

1935 میں، ونسنٹ نے یہ گھڑی ولیم ڈوبین چہارم کے شیر خوار بیٹے، جان جیکب ایسٹر کے ایگزیکٹو سیکرٹری کو بطور تحفہ دی تھی۔

1990 کی دہائی کے آخر تک گھڑی ڈوبین فیملی کے پاس رہی تاہم 1990 میں یہ گھڑی نیلامی کے ذریعے نامعلوم فروخت کنندہ کو بیچ دی گئی ۔ جس نے اب اسے نیلامی کے لئے پیش کیا ہے جبکہ کف لنکس بھی نیلامی میں رکھے گئے ہیں۔

اینڈریو ایلڈریج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو ہیریج ہاؤس کے مطابق جیبی گھڑی کی قیمت 1 سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ جبکہ والیز کی قیمت 1 تا 2 لاکھ پاؤنڈ کف لنکس کی قیمت 5 تا 8 ہزار پاؤنڈ وصول ہونے کی توقع ہے۔