چاند نواب کی وائرل ویڈیو ایک کروڑ میں نیلامی کیلئے پیش

چاند نواب کی وائرل ویڈیو ایک کروڑ میں نیلامی کیلئے پیش

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی صحافی چاند نواب کی مشہوروائرل ویڈیو ’کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں‘کو این ایف ٹی کے طور پر نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو کی وجہ سے چاند نواب کوبے پناہ شہرت ملی تھی اور انکی ویڈیو کے مناظر کو بھارتی فلم میں بھی عکس بند کیا گیا تھا .

چاند نواب کی ویڈیو اب بکنے کے لیے تیار ہے اور اسے فاؤنڈیشن نامی ویب سائٹ پر بطور این ایف ٹی (نان فنگیبل ٹوکن) نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی کم از کم بولی 20 ایتھریم ٹوکن پر ہے جو کہ ایک اندا زے کے مطابق 46لاکھ بھارتی روپے یعنی کم و بیش ایک کروڑ پاکستانی روپے سے شروع ہو گی۔

نیلامی کے پلیٹ فارم پر ، چاند نواب نے لکھا ، میں چاند نواب ہوں ، پیشہ سے صحافی اور رپورٹر ہوں۔ 2008 میں یوٹیوب پر میری ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں میں ایک ریلوے اسٹیشن پر عید فیسٹیول کے لیے خبر دیتے ہوئے بار بار رکا،اور رپورٹنگ کے دوران قریب سے گزرتے ہوئے لوگوں نے رکاوٹ ڈالی، میری لڑکھڑاہٹ اور مسلسل چڑچڑےپن کی وجہ ے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

میری مقبولیت 2016 میں ایک بار پھر بڑھ گئی جب میری وائرل ویڈیو سے متاثر ہو کر بھارتی فلمساز کبیر خان نے 2015 میں اپنی بلاک بسٹر بجرنگی بھائی جان اس سین کو فلمایا اور اس میں نواز الدین صدیقی نے بھی کردار ادا کیا۔ مجھے راتوں رات شہرت ملی، خاص طور پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ سے بہت زیادہ پیار اور تعریف ملی۔

واضح رہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو 2008 کی ہے جب نواب کراچی کے ایک نیوز چینل کے ساتھ کام کرتے تھے اور کراچی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔