ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا 

ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا 
کیپشن: The PTI worker who made the video of the dancing girl was arrested by the police

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کارکن کو مستی مستی میں لینے کے دینے پڑگئے۔ ڈانس کرتی خاتون کی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت فیصل عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ترکیہ میں رہائش پذیر ہیں اور موصوف نے اپنے گھر میں ڈانس کررہی لڑکی کی ویڈیو اپنی گاڑی میں بیٹھے بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کردی۔

بتایا گیا ہے کہ ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ترکیہ کی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی اور اجازت کے بغیر خاتون کی ویڈیو بنانے کے جرم میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں اس قسم کی حرکات پر حکومت سخت ایکشن لیتی ہے۔ اور قانون بھی انتہائی سخت ہے۔ ملزم نے مستی مستی میں ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن دی تھی کہ "میوزک کے سائیڈ ایفیکٹس"۔

Watch Live Public News