امریکا میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصویریں بھیجنےپر ٹیچر گرفتار

امریکا میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصویریں بھیجنےپر ٹیچر گرفتار
کیپشن: امریکا میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصویریں بھیجنےپر ٹیچر گرفتار

ویب ڈیسک: امریکا کے شہر ڈیلاویئر میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام میں ایک ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹھویں جماعت کی ٹیچر ایلینس پینین نے آٹھویں جماعت کے سابق طالب علم کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نازیبا تصویریں بھیج تھیں۔

عدالت نے ایلینس پینین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تاہم وہ ضمانت کی رقم کا مچلکہ جمع کرانے میں ناکام رہی۔ مچلکہ 46 ہزار ڈالر کا تھا۔ اُسے بیلر ویمینز کریکشنل سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ایلینس پینین وِلمِنگٹن کے سینٹ میری میگڈیلن اسکول میں پڑھاتی ہے اور اپنے طلبہ سے اسنپ چیٹ پر رابطے میں رہتی ہے۔ نیو کیسل کاؤنٹی پولیس نے اُسے 18 جولائی کو گرفتار کرکے اسکول کی انتظامیہ کو مطلع کردیا تھا۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مئی میں بھی امریکی ریاست لوزیانا میں ایک اسکول ٹیچر کو اپنے طلبہ کو نازیبا تصاویر بھیجنے اور کم از کم ایک طالب علم سے جنسی تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مئی ہی میں امریکی ریاست ارکنسا کی ایک ٹیچر کو جواں سال طالب علم کو جنسی تعلق کے لیے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News