ٹیکساس میں ہوا ایکشن فلم سول وار کا رنگا رنگ پریمیئر

 ویب دیسک: ٹیکساس میں ہوا رنگا رنگ ایکشن فلم کا پریمیئر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹن ڈنسٹ، ویگنرمورا اور ہدایت کار ایلکس گارلینڈ اس رنگا رنگ پریمیئر میں شریک ہوئے۔ اس ایکشن فلم میں امریکہ کے پر تشدد ویژن کو پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم میں تصور پیش کیا گیا ہے کہ فوجی اختلافات اور خانہ جنگی میں امریکہ کیسا نظر آئے گا۔

فلم کے ٹریلر میں ملک کے دارالحکومت میں لڑائیوں کی تصویر کشی کی گئی ہے اور یہ سوال  کیا  گیا کہ آپ کیسے امریکی ہیں؟ کرسٹن ڈنسٹ اور جیسی پلیمونر نے فلم میں شاندار اداکاری کی۔

دوسری جانب فلم میں موجودہ امریکی سیاسی ماحول کی جھلک بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔

Watch Live Public News