'مجھے علم ہے ایان علی کیس میں کسٹم افسر کو کس نے قتل کیا'

'مجھے علم ہے ایان علی کیس میں کسٹم افسر کو کس نے قتل کیا'
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ ماڈل ایان علی کو گرفتار کرنے والے کسٹم افسر کو کس نے قتل کیا تھا۔ یہ دعویٰ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وہ آگاہ ہیں کہ ماڈل ایان علی کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پکڑنے والے افسر کے قتل میں کون ملوث ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والوں کیخلاف دہشتگردی کے کیسز درج کئے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری کے حکم پر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مارچ 2015ء میں دبئی پرواز کرنے سے کچھ دیر قبل ہی معروف ماڈل ایان علی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ہزاروں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی۔ کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 5 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔ اس کے بعد مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے اہم عینی شاہد کسٹم افسر چودھری اعجاز محمود کو راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ ان کی بیوہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ماڈل ایان علی نے ان کو قتل کروایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔