وزیر اطلات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) الیکشن نہیں ملک میں انتشار چاہتی ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابات کا فیصلہ ہوگا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ 'عوام سب جانتے ہیں اپنے مجرم کو پہچانتے ہیں ، معاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران خان ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہمیشہ مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی ہے، نوازشریف ، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔ مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ ' پی ٹی آئی الیکشن نہیں ملک میں صرف انتشار چاہتی ہے ، پاکستان جمہوری ملک ہے، اس میں قومی سیاسی عوامی جماعتیں ہیں، ان کی مشاورت سے انتخابات کا فیصلہ ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنے سے ، دھمکی دینے سے ، گالی دینے سے حقیقت نہیں چھپتی ۔ عوام سب جانتی ہے اصل معاشی تباہی ، بے روزگاری بھوک کا مجرم عمران خان ہیں .