اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے ، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ہے جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بتا دیں کہ عمران خان نے مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔ عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔