اسلام آباد: توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی بیوی نادیہ ظفر کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ۔ جج ظفر اقبال کی اہلیہ نادیہ ظفر اپنی دوست سے گفتگو کر رہی تھیں۔مبینہ آڈیو میں نادیہ ظفر نے اپنی سہیلی سے کہا کہ ظفر کے پاس کیس لگا ہوا ہے عمران خان کا، اس کیس کی وجہ سے ہماری موومنٹ کافی کم ہو گئی ہے۔ نادیہ ظفر نے کہا کہ ایک بار اللہ عمران خان کو سرخرو کرے پھر فل پلان ہے اپنا، انشااللہ ریلیکس ہونے کے لیے ضرور آئیں گے آپ کے پاس۔اس پر نادیہ ٖٖظفر کی سہیلی نے کہا کہ ضرور ضرور۔ جج ظفر اقبال کی اہلیہ نے کہا کہ ظفر اس وقت کافی اسٹریکس میں ہیں۔ کاشف بھائی سے بات ہوتی رہتی ہے ظفر کی۔